Milad Sharif میلاد شریف اور بعض روایات،

Check nearby libraries

WorldCat

Buy this book

An edition of Milad Sharif میلاد شریف اور بعض روایات،

Milad Sharif میلاد شریف اور بعض روایات،

by Faizan ul Mustafa

on October 6th, 2025 | History

4.5 (2 ratings)
0
0
0
4.5

زیر نظر کتاب "میلاد اور بعض روایات" دراصل منکرینِ میلاد کے حیلہ ساز ابوالکلام آزاد کے تعاقب میں لکھی گئی ہے۔  یہ  شخص نام کا تو ابو الکلام تھا مگر حقیقت میں کالانعام تھا۔ اس کے والد گرامی حضرت مولانا خیر الدین علیہ الرحمہ صحیح العقیدہ سنی مسلمان اور گستاخان رسول کے بارے میں نہایت سخت تھے۔ مگر وہ اپنے تخلص آزاد کے مطابق واقعی آزاد تھا۔ اور والد مرحوم کے فیضان خیر سے قطعی محروم تھا۔ چنانچہ اس نے اسلام کی دیگر تعلیمات کی طرح حضور ﷺ کے میلاد مبارک کی بعض روایات کو بھی اپنے منہ زور قلم کا نشانہ بنایاور اپنی ژولیدہ فکری ، کج فہمی ، ناعاقبت اندیشی اور جہالت فروشی کی بدولت موضوع قرار دیا۔ کاش وہ  اصول حدیث کو جانتا، یا جان کر اُن سے بے اعتنائی نہ برتتا تو دیکھتا کہ امت کے حدیث شناسوں نے نبی اکرم رسول اعظم ﷺ کے فضائل و کمالات کو قبول کر نے کے لئے کس حد تک اہتمام کیا ہے۔ حضور ﷺ کے میلاد مبارک کی روایات حضور کے ظہور نور کے اکرام واجلال پر شاہد عادل ہیں۔ اور ان روایات کو ہر دور کے جید محدثین اور مقتدر مفکرین نے اپنی کتب مولود میں درج کیا ہے۔ لہذا یہ اس قدر قابل قدر ہیں کہ اپنی صحت و حقانیت کے لئے اسناد کی بھی محتاج نہیں۔

روایات میلاد کی ثقاہت و صراحت کے سلسلہ میں ابوالکلام آزاد نے شتر بے مہار کی طرح اپنی آزادانہ سوچ وفکر کا جو اظہار کیا۔

 تو حضور مفکر اسلام پروفیسر محمد حسین آسی رحمه الله تعالى نے اپنے آقا و مولا حضور رحمت عالم ﷺ کی غلامی کا حق ادا کرتے ہوئے۔ اسکا خوب تعاقب فرمایا ہے۔

Publish Date

1998-10-01

Publisher

Unknown

Language

Urdu

PPI

110

Previews available in: Urdu

Subjects: میلاد شریف اور بعض روایات،

Community Reviews